November 16, 2026

*کوہاٹ : دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 7 مسافروں کو بچالیا گیا، 2 لاپتا*

IMG-20250528-WA0293

*کوہاٹ : دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 7 مسافروں کو بچالیا گیا، 2 لاپتا*

دریائے سندھ میں کوہاٹ کے قریب کشتی الٹ گئی، 7 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 2 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق بدھ کو کوہاٹ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے اس میں سوار مسافر ڈوب گئے جن میں سے سات افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو لاپتا ہو گئے۔

خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ دریائے سندھ میں خوشحال گڑھ کے مقام پر ایک کشتی ڈوب گئی، مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے سات مسافروں کو بچا لیا گیا جبکہ لاپتا دو افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔