November 16, 2026
IMG-20250528-WA0236

*فوج زندآباد*
آج فجر کی نماز ذرا دیر سے پڑھی ۔ دوبارہ سو گیا ۔ آنکھ لگی ہی تھی کہ موباٸل فون کی گھنٹی بجی ۔ اٹھایا تو انجانا نمبر تھا ۔ کہنے لگا بھاٸی جان آپ کون ہو ۔ میں نے کہا یہ کیا بات ہوٸی ۔ فون آپ نے کیا ہے ۔
کہنے لگا مجھ سے ایک غلطی ہوگٸی ہے ۔ بہت پریشان ہوں ۔ میں نے کہا اللہ خیر کرے میں کیا مدد کر سکتا ہوں ۔
*بے چارے نے کسی کو 145000 بھیجنے تھے مجھے ایزی پیسہ پر غلطی سے بھیج کر دعاٸیں مانگ رہا تھا کہ یا اللہ یہ پیسے واپس مل جاٸیں* ۔
میں نے کہا چیک کرکے بتاتا ہوں ۔ واقعی میرے اکاٶنٹ میں 145000 ابھی ابھی آٸے تھے ۔ میں نے کہا کیسے واپس کروں؟
اس کی تو آواز نہیں نکل رہی تھی ۔ آپ واپس کردو گے ۔ میں نے کہا ظاہر ہے غلطی سے آگٸے ہیں تو واپس کرنے ہیں ۔ کہنے لگا آپ کا نام بشیر احمد آرین (ایزی پیسہ پر آراٸیں کی اسپیلنگ غلط لکھی ہے) ہے مگر آپ کہاں سے اور کون ہو ۔
میں نے کہابھاٸی پیسے لو اور مجھے سونے دو ۔
پھر پوچھا مگر کہاں سے اور کیا کرتے ہو ۔
میں کہا فوجی ہوں اور فون بند کرکے اس کے پیسے واپس کر دٸیے ۔
پگلے نے پھر فون کیا اور کہا بھاٸی فوج زندہ آباد ۔
*ہاہاہا پیسے میں نے واپس کیے ہیں اور زندہ آباد فوج ۔ کمال ہے ویسے* ۔
اب اسکرین شاٹ دیکھ لیں ۔
*برگیڈیربشیرآراٸیں*