November 16, 2026

اسلام آباد میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ: اے ایس آئی شہید، ایک کانسٹیبل زخمی

20250528_075356

اسلام آباد میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ: اے ایس آئی شہید، ایک کانسٹیبل زخمی

اسلام آباد:(رپورٹ چوہدری مختار جٹ) وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی آئی اے اسلام آباد کے اے ایس آئی صدیر عباسی شہید جبکہ ان کے ساتھی کانسٹیبل جعفر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کا بیلٹ نمبر 6571 بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع سیف سٹی کی جانب سے موصول ہوئی، جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آئے۔ ڈی ایس پی I-9 اور ایس ایچ او I-9 جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

دونوں اہلکار سی آئی اے (کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی) اسلام آباد میں تعینات تھے اور معمول کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اچانک حملے کا نشانہ بنے۔

تاحال فائرنگ کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت سامنے نہیں آ سکی، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

شہید اے ایس آئی صدیر عباسی کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے دی جانے والی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔