November 16, 2026

کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل کی کاروائیاں

20250526_060305

کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل کی کاروائیاں

کراچی : سونے کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کا بڑا گینگ پکڑا گیا

کراچی : ایف آئی اے کی صدر راجہ غضنفر علی روڈ پر واقع گولڈ ٹاور اور گولڈ سینٹر پر چھاپہ مار کاروائیاں

کراچی : چھاپہ مار کاروائیوں میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی اے حکام

کراچی : چھاپے کے دوران 11 کروڑ58 لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم اور17 سونے کی اینٹیں برآمد کرلی گئی ، ایف آئی اے حکام

کراچی : فی سونے کی اینٹ کا وزن 10 تولہ ہے ، ایف آئی اے حکام

کراچی : گرفتار افراد میں محمد ناصر کھتری ، محمد رفیق خانانی، نوید اسلم، سعیداللہ ، اور عرفان رحمت اللہ شامل ہیں ، ایف آئی اے حکام

کراچی : اسمگلنگ اور غیرقانونی حوالہ ہنڈی میں ملوث دو افراد محمد سلیم عرف سلیم بابا اور باسط آکبانی عرف باسط حیدرآباد میں مفرور ہیں ، ایف آئی اے حکام

کراچی : ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں کسٹمز ایکٹ 1969 اور فارن ایکسچینج ریگولیشن ترمیمی ایکٹ 2020 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ، ایف آئی اے حکام

کراچی : ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ، ایف ائی اے حکام