میانوالی(اللہ نوازخان)میانوالی میں ونجاری،
میانوالی(اللہ نوازخان)میانوالی میں
ونجاری، کمرمشانی،چاپری سمیت مختلف علاقہ جات میں کہیں تیزآندھی اور کہیں ہلکی ہوا کے ساتھ بارش۔تیز آندھی کی وجہ سے کئی سولر پلیٹیں اڑ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 27 مئی بروز منگل چار بجے کے قریب میانوالی کےونجاری،عیسی خیل،کمرمشانی،ملا خیل سمیت مختلف علاقہ جات میں کہیں تیزآندھی اور کہیں ہلکی ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔تیزآندھی کی وجہ سےکافی افراد کی سولر پلیٹیں اڑ کر دور جا گریں۔کئی پلیٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں،جس کی وجہ سے کافی شہریوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔دن کو شدید گرمی تھی اور بارش نے ماحول کو خاصا خوشگوار کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی دو تین دن تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔کہیں کہیں تیز آندھی آسکتی ہے،لہذا بہتر یہی ہے کہ سولر پلیٹوں اور دیگر قیمتی سامان کو نقصان سے بچانے کے لیےمناسب بندوبست کر دیا جائے۔