November 16, 2026

ٹھٹھہ بیورو چیف عبدالقیوم شیخ دعا نیوز ٹھٹھہ سندھ ٹھٹھہ میں سورج سوا نیزے پر آگیا بجلی اور پانی کا سخت بحران ہیٹ اسٹروک نے ایک شخص کی اور جان لے لی کئی افراد بے ھوش

IMG-20250527-WA0220

ٹھٹھہ بیورو چیف عبدالقیوم شیخ

دعا نیوز ٹھٹھہ سندھ

ٹھٹھہ میں سورج سوا نیزے پر آگیا بجلی اور پانی کا سخت بحران ہیٹ اسٹروک نے ایک شخص کی اور جان لے لی کئی افراد بے ھوش
ٹھٹھہ ضلع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے گرمی کی وجہ سے برف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں اور کئی جگھ تو برف ناپید ہوگئی ہے ہیٹ اسٹروک سے جھمپیر کے قریب گائوں محمد عباس میربحر کا رہائشی جمعوں میربحر جانبحق ہوگیا چوبیس گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے جانبحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے اسکی علاؤہ شدید گرمی میں نہریں بند ہو جانے کی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں مکلی کے پوش علاقے میں پانی واٹر سپلائی سے روزانہ امیر لوگوں کو مل رہا ہے جبکہ ٹھٹھہ اور مکلی کے 80 فیصد غریب لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں گرمی میں حیسکو نے بھی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی لودشیڈنگ کے علاؤہ بند رہتی ہے اور بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہےگر عوام کے مسائل سننے والا کوئی بھی نہیں ہے جسکی وجہ سے مکلی کے عوام میں سخت غم و غصّے کی لہر دوڑی ہوئی ہے