October 28, 2026

قصور دو ڈاکو ہلاک تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ گھنیکے کے قریب پولیس مقابلہ

20240725_195329

قصور
دو ڈاکو ہلاک تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ گھنیکے کے قریب پولیس مقابلہ

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کے زیر حراست دو ڈاکو اسد اور مظہر سکنائے بھچوکی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے حملہ جبکہ آور چار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے
ہلاک ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں دوران واردات معصوم شہری کو ناحق قتل کیا تھا
تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس زیر حراست ڈاکوؤں کو مقدمہ 1022/24 بجرم 302/392 میں بعد از برآمدگی واپس آ رہی تھی کہ گھنیکے کے قریب چار ملزمان اپنے ساتھیوں کو پولیس حراست سے چھڑوانے کی نیت سے حملہ آور ہو گئے حملہ آور ملزمان پولیس وین پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں نے بمشکل جانیں بچائیں
حملہ آور ملزمان زیر حراست ڈاکوؤں کو چھین کر فصلوں میں چھپ گئے اور مسلسل فائرنگ کرتے رہے پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ملزمان کی طرف سے فائرنگ رکی تو زیر حراست دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے تھے جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے حملہ آور ملزمان رات کی تاریکی فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے
تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں خطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت پر کوٹرادھاکشن کے علاقہ مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین