مرکزی قبرستان منڈی بہاؤالدین کے لیے جگہ کے مطالبے کا ایک سال مکمل، 388 واں دن ۔1 سال 28 دن
مرکزی قبرستان منڈی بہاؤالدین کے لیے جگہ کے مطالبے کا ایک سال مکمل، 388 واں دن ۔1 سال 28 دن
1۔مرکزی قبرستان منڈی بہاؤالدین میں نئی قبر بننے کے لیے جگہ ختم ہو چکی ہے۔لہذا قبرستان کے لیے زمین خریدی جائے۔
(ایک قبر کھودنے پر ساتھ والی 2 سے 3 قبریں اوپن ہو جاتی ہیں، یا قبر کے اندر سے ،پہلے موجود قبر اوپن ہو جاتی ہے، ہڈیاں نکل آتی ہیں)
2۔قبرستان کے سامنے والی، عید گاہ کی جگہ قبرستان کو الاٹ کی جائے۔
3۔قبرستان کے سامنے والی، حویلی والی جگہ ،خرید کر قبرستان کے لیے الاٹ کی جائے۔
4۔قبرستان کے سامنے سکول کے ،پچھلی سائیڈ کے، کھیتوں والی جگہ ،خرید کر قبرستان کے لیے الاٹ کی جائے۔
5۔اس نئے قبرستان میں قبریں اندر و باہر سے کچی بنائی جائیں۔قبر کے اوپر بھی سیمنٹ سلیپ کی بجائے ،لکڑی کے پھٹے/تختے ڈالے جائیں۔
6۔قبروں کی جگہ کی پہلے سے نشاندہی کی جائے۔تاکہ ایک ترتیب سے قبریں بنتی جائیں، اور جگہ ضائع نہ ہو۔
7۔چھوٹے بچوں کی قبروں کے لیے الگ جگہ مختص کی جائے۔
8۔نئے قبرستان کی جگہ، فل ہو جانے پر، مٹی ڈال کر ،قبرستان کو ہموار کر کے، نئے سرے سے قبریں بنائی جائیں۔
9۔کیونکہ قبرستان کے سامنے جگہ موجود ہے، اس لیے شہر سے دور قبرستان نامنظور ہو گا۔
10۔سابق چئیرمین بلدیہ منڈی بہاؤالدین ملک صلاح الدین نے 25 سال پہلے قبرستان کی دکانوں والی جگہ فروخت کر کے،قبرستان کے لیے نئی زمین کی خریداری کے لیے میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ سے اوپر رقم فکس کی ہوئی ہے،اب زمین مہنگی ہو گئی ہے،اور رقم میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین کی نااہلی کی وجہ سے اکاؤنٹ میں ہی فکس ہے۔مزید رقم کے ساتھ قبرستان کے لیے نئی زمین خریدی جائے۔
https://www.facebook.com/share/p/1KbD45gbMC/