November 16, 2026

ڈی پی او سیالکوٹ کا فوری ایکشن: شہری پر تشدد کی شکایت پر ایس ایچ او معطل، انکوائری کا حکم جاری

20250526_060305

ڈی پی او سیالکوٹ کا فوری ایکشن: شہری پر تشدد کی شکایت پر ایس ایچ او معطل، انکوائری کا حکم جاری

ٹبی آرائیاں کے رہائشی شہری کی 15 پر کال پر چوری کی اطلاع کے بعد مبینہ طور پر ایس ایچ او مراد پور اکرم شہباز نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے شہری پر تشدد کیا۔

ڈی پی او فیصل شہزاد نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا اور ڈی ایس پی صدر محمد نعمان کو انکوائری کی ہدایت جاری کر دی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ “پولیس کا فرض ہے عوام کو تحفظ دینا، تشدد یا ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔”