*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے قواعد و ضوابط کی مکمل پیروی کی جائے اور تمام تکنیکی امور کی جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ کاروباری شعبوں میں کام کی اجازت دی جائے، اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کے افسران ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سر انجام دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اجلاس میں میونسپل کمیٹی رینالہ خورد کی زیر نگرانی 2 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیس پیش کیے گئے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر()فرخ عتیق خان نے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کاغذات کی پڑتال، متعلقہ محکموں کی رپورٹس اور حقائق کی بنیاد پر باقاعدہ منظوری کے احکامات جاری کر دئیے۔