*مجھے آسمان کو دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے
*مجھے آسمان کو دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے. جب میری اُمید بھری نگاہیں آسمان کی طرف دیکھتی ہیں تو یہ احساس دِل کو بہت سکون دیتا ہے کہ آسمانوں کے اُوپر عرش پر میرا کوئی اپنا رہتا ہے میرا وہ اپنا جو ہر پل مُجھے محبت سے تکتا ہے آسمانوں کے رب کی محبت نے مُجھے آسمان سے محبت کرنا سیکھایا. بہت پیار آتا ہے جب بھی یہ خیال آتا ہے کہ میرا رب روز رات کو اِسی آسمان پر آ کر فرماتا ہے کہ کوئی ہے مجھ سے مانگنے والا بیشک میرا رب ہر لمحہ مُجھے دیکھ رہا ہے سُن رہا ہے اور عطاء کرنے پر بھی ہر وقت قادر ہے
*کبھی کبھی ہمیں یونہی بھی رب کا شکر ادا کرنا چاہیے نہ جانے کتنے خطرات ہمارے پاس آنے سے پہلے پلٹ جاتے ہیں کتنے دکھ ہمیں چھو کر گزر جاتے ہیں کتنی خوشیاں ہمیں بن مانگے عطا کر دی جاتی ہیں اور کتنا سکون ہمارا مقدر بنا دیا جاتا ہے۔۔✨🌹🌹❤️🌷*
*شکر الحمداللّٰہ*
*خوش رہیں*