November 16, 2026

*تالاب اور فش فارم میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب کر جاں بحق*

IMG-20250526-WA0137

*تالاب اور فش فارم میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب کر جاں بحق*

عمرکوٹ کے گاؤں ولہار میں تین بچے نہانے کے دوران تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، بچےگرمی کی وجہ سے تالاب پر نہانےگئے تھے۔

دوسری جانب منڈی بہاءالدین کےگاؤں دھبولہ میں دو بچےفش فارم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق بچوں کی شناخت 9 سالہ شاہزیب اور 8 سالہ محمد مرسلین کے نام سے ہوئی ہے، بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔