اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں مویشی منڈیوں کے قیام کے لیے اجلاس کا انعقاد، اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر، مینجمنٹ کمپنی کے نمائندوں سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس کو ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے قیام کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 26 مئی تک ضلع بھر کے مجوزہ پوائنٹس پر مویشی منڈیوں کے قیام کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے عوام الناس کو سہولیات سے آراستہ مویشی منڈیوں کے قیام کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی جائیں اور ان مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں اور بیوپاریوں کے ساتھ ساتھ خریداروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔