*ملتان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار 03 مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔*
*ملتان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار 03 مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔*
دوران سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان ذولفقار علی نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد آصف، مجرم محمد الیاس اور مجرم ندیم عباس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
مجرمان نے سال 2024 میں تھانہ ممتاز آباد کے علاقے بہاولپور بائی پاس کے قریب ساجد رضا ولد محمد علی کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا تھا
پولیس تھانہ ممتاز آباد نے اس وقوعہ کا مقدمہ 3118/24 بجرم 365/365A/382/109 تھانہ ممتاز آباد میں درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی
پولیس تھانہ ممتاز آباد سے انسپکٹر شوکت حیات نے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا
جس پر معزز عدالت کی طرف سے مجرمان کو عمر قید سنائی گئی
انسپکٹر شوکت حیات کو ٹھوس شواہد کے ساتھ اچھی تفتیس کرنے پر پراسیکیوشن برانچ کی طرف سے Letter of Appreciation بھی دیا گیا