🛑 *کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *24 مئی 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق
🚨 (2) کراچی سے لاہور پہنچی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
🚨 (3) اسکردو: گجرات کے 4 لاپتا سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں دریائے سندھ کے قریب سے مل گئیں
🚨 (4) فیلڈ مارشل نے بھارتی پروپیگنڈا کا بھرپور جواب دینے پر نوجوانوں، میڈیا کو “فولادی دیوار” قرار دے دیا
🚨 (5) فیلڈ مارشل کی جانب سے عشائیہ، صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی وعسکری قیادت کی شرکت
🚨 (6) کراچی ڈیفنس میں رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سےگرکر لڑکی جاں بحق
🚨 (7) لاہور: ڈیفنس میں خاتون کے اغوا کا معاملہ، ملزم گرفتار، بیوی اور بچے بحفاظت بازیاب
🚨 (8) شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کیلئے پی آئی سی سے واپس جیل منتقل کردیا گیا
🚨 (9) عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ
🚨 (10) پاکستان میں صارفین کو بڑے پیمانے پر ایکس سروس کی بندش کا سامنا
🚨 (11) ایکس کی بندش کا انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی اے
🚨 (12) وفاقی حکومت نے اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا
🚨 (13) سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بارش، ژالہ باری
🚨 (14) حکومت کا ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
🚨 (15) راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، رین ایمرجنسی نافذ
🚨 (16) سعودی عرب کا جدید اقدام: غیرقانونی حجاج کو پکڑنے کےلیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
🚨 (17) 40 سال تک صفائی کرکے پیسے جمع کرنے والا انڈونیشیا کا جوڑا حج کرنے پہنچ گیا
🚨 (18) بھارت کی جنگی جنونیت پر سکھ برادری کا عالمی عدالت سے رجوع: ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی مذمت
🚨 (19) پاکستان کیخلاف جنگ کے دوران امریکی نائب صدر براہِ راست رابطے میں تھے، بھارتی وزیر خارجہ کا انکشاف
🚨 (20) پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
🚨 (21) اوکاڑہ میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ، 2 بیٹے اور بیٹی جاں بحق
🚨 (22) اوکاڑہ: ٹریفک حادثہ کا شکار چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کر دیا گیا
🚨 (23) الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم راجا
🚨 (24) ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب متاثرین کے گھر بروقت تعمیر ہوئے: مراد علی شاہ
🚨 (25) پہلگام اور پاک بھارت کشیدگی پر غیر ملکی صحافی کے سوالات، بھارتی وزیر خارجہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگے
🚨 (26) بجلی بلوں کی مد میں صوبوں کے ذمہ 161 ارب روپے واجب الادا، سندھ سب سے آگے
🚨 (27) ناران کو چلاس سے ملانے والے بابوسر روڈ کو 7 ماہ بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
🚨 (28) ملتان میں زیر تعمیر مسجد کا مینار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2 افراد زخمی
🚨 (29) میئر کراچی نے ترقیاتی منصوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن کا حکم دے دیا
🚨 (30) بنگلادیش؛ محمد یونس کے مستعفی ہونے کی دھمکی پر سیاسی جماعتوں نے سر جوڑ لیے
🚨 (31) متحدہ عرب امارات میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
🚨 (32) منڈی میں مرغی بھی ہو تو بیوپاری قیمت ایک لاکھ بتائیں گے؛ نعمان اعجاز کا طنز
🚨 (33) پاکستان بمقابلہ بنگلادیش: ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
🚨 (34) امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کی خاطر جنگ بندی کیلئے میدان میں آیا، وزیر اعلیٰ سندھ
🚨 (35) بھارت کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں رہا، وفاقی وزیر اطلاعات
🚨 (36) اسلام آباد: کمسن بچوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، غیراخلاقی حرکتوں کی درجنوں ویڈیوز برآمد
🚨 (37) پنجاب میں بدمعاشوں کیخلاف شکنجہ سخت؛ کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار
🚨 (38) اسلام آباد؛ریکارڈ 35 دن میں مکمل ہونیوالا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کیلیے کھل گیا
🚨 (39) رواں برس بھی سندھ میں خسرہ کی وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ
🚨 (40) 5 ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد بچے خسرے کی علامت میں مختلف اسپتالوں میں لائے گئے، رپورٹ
*واٹس ایپ چینل لنک*
https://whatsapp.com/channel/0029VaMemInFCCoPrCiDHz39
🚨 (41) لاہور میں آندھی، دن کے وقت اندھیرا چھا گیا، شہر کی بجلی غائب
🚨 (42) اسنوکر میں پاکستان کی تاریخی فتح، بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹادی
🚨 (43) بھارت: گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے
🚨 (44) بحیرہ عرب میں کم دباؤ مزید شدید ہوگیا؛ سسٹم’’ڈپریشن‘‘میں تبدیل، کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے
🚨 (45) پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل جیت لیا
🚨 (46) راولپنڈی: منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث سب انسپکٹر سمیت 17 پولیس اہلکار نوکری سے برطرف
🚨 (47) پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست؛ تھنک ٹینک نے رپورٹ جاری کردی
🚨 (48) مودی کے سر پر جنگ سوار؛ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری ڈوبنے لگی
🚨 (49) آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان مکمل؛ مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن بڑھانے اور اصلاحات پر زور
🚨 (50) برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہاں افراد میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے
🚨 (51) جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد
🚨 (52) سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہوگئی
🚨 (53) عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس: وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش
🚨 (54) بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو بھی ریلیف دینگے: احسن اقبال
🚨 (55) وزیراعلیٰ سندھ کی عالمی بینک کے وفد سے ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے گھر کے منصوبے پر تبادلہ خیال
🚨 (56) یہ کہنا درست نہیں 4 اموات کی واحد وجہ کووڈ تھی، حکومت سندھ نے وضاحت جاری کردی
🚨 (57) گوجرانوالہ: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث خاتون سمیت 5 ملزم گرفتار
🚨 (58) بھارت میں طبی رضاکار پاکستان سے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
🚨 (59) پسند کی شادی کی خواہش؛ رائیونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
🚨 (60) خیبرپختونخوا کا سرکاری ملازمین کو تنخواہیں، پنشن 30 مئی کو دینے کا اعلان
🚨 (61) صدر مملکت آصف زرد اری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
🚨 (62) کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف منظور؛ 43 ارب کے یوز آف سسٹم چارجز وصولی کی اجازت
🚨 (63) رحیم یار خان: نہر کا شگاف 40 گھنٹے بعد بھی پُر نہ کیا جا سکا، 10 دیہات متاثر
*(رپورٹ: عثمان حسن زئی، کراچی)*
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*