October 14, 2026

*سی ٹی او لاھور کا ایک اور بڑا فیصلہ/ای چالان ڈیفالٹر ٹاپ 1000 گاڑیوں پر ایکشن شروع ،

20250523_201507

*سی ٹی او لاھور کا ایک اور بڑا فیصلہ/ای چالان ڈیفالٹر ٹاپ 1000 گاڑیوں پر ایکشن شروع ، ٹیمیں تشکیل، ای چالان والی سرکاری گاڑیاں بھی ھو جائیں خبردار فہرست ھوگئی تیار*

ٹاپ 1000 ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں ایکشن شروع کر دیا ھے۔ سی ٹی او لاھور

ٹریفک پولیس کی 12 سپشل ریکوری ٹیمیں پورے شہر میں ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ھیں۔ ڈاکٹر اطہر وحید

سیف سٹی ڈیٹا سے منسلک یہ ٹیمیں ڈیفالٹر گاڑی کا پتہ لگا کر فوری کارروائی کرتے ھوئے فائن ریکوری کروا رہی ھیں۔ سی ٹی او لاھور

اب تک ٹاپ 300 کے قریب ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو پکڑا جا چکا ھے اور یہ عمل تیزی سے جاری ھے۔ سی ٹی او لاھور

سب سے زیادہ 313 ای چالان والی موٹرسائیکل اور سب سے زیادہ 335300 روپے جرمانہ والی موٹر سائیکل کو بھی پکڑ لیا گیا۔ سی ٹی او لاھور

ای چالان ڈیفالٹر سرکاری گاڑیوں کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ھے، کیمرہ کی آنکھ اور قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ ڈاکٹر اطہر وحید

ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے متعلقہ محکموں کو خط بھی لکھے جا چکے ہیں ان سے فائن ریکوری کروائی جائے گی۔ سی ٹی او لاھور

قانون کی پاسداری اگر پولیس گاڑی کا ڈرائیور بھی نہیں کریگا تو وہ اسکا جواب دہ ھوگا اور اس کے متعقلہ آفیسر کو لکھ کر بھجوایا جائے گا۔ ڈاکٹر اطہر وحید