October 16, 2026

آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کی کابینہ کا اعلان پشاور(سید گوہر شاہ )

IMG-20250525-WA0105

آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کی کابینہ کا اعلان

پشاور(سید گوہر شاہ )
آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کی نئی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ غلام بلال جاوید کو چیئرمین، حسن تیمور کو صدر، اور حاشر ظریف کو جنرل سیکریٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ایسوسی ایشن کی مرکزی و علاقائی قیادت نے شرکت کی۔ گروپ لیڈر میاں شعیب، چیئرمین آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن سردار عرفان، حاجی طارق محمود (صدر پنجاب)، راجہ عامر کریم (وائس چیئرمین)، ملک قیصر (جنرل سیکریٹری)، جرار زیدی (سینئر نائب صدر، ملتان)، رانا فرمان (صدر خانیوال)، عجب خان (صدر G-8 اسلام آباد)، وسیم عباسی (جنرل سیکریٹری G-8)، ملک اعجاز (وائس پریزیڈنٹ پنجاب)، حاجی ارشد (وائس پریزیڈنٹ راولپنڈی)، راشد عباسی (وائس چیئرمین راولپنڈی)، چوہدری حمید (راولپنڈی)، چوہدری ارشد (جنرل سیکریٹری زون 4)، اور عدنان قریشی (راولپنڈی) نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں خیبرپختونخواہ کی کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں نثار بابر اور حاجی احسان کو سینئر وائس چیئرمین، غلام حسین چاند کو وائس چیئرمین، امار خان کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری، عبدالحسیب چغتائی کو انفارمیشن سیکریٹری، باست خان کو فائنانس سیکریٹری، سجاد خان کو صدر رنگ روڈ پشاور، کامران عارف کو وائس پریزیڈنٹ رنگ روڈ، سید بلال رسول کو صدر پشاور کینٹ، بلال نظام کو وائس پریزیڈنٹ پشاور کینٹ، اور فرمان صاحب کو سینئر وائس پریزیڈنٹ خیبرپختونخواہ مقرر کیا گیا۔

صدر حسن تیمور اور جنرل سیکریٹری حاشر ظریف نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر چارسدہ، مردان، صوابی اور دیگر شہروں سے آنے والے معزز شرکاء کا۔ اس پررونق تقریب میں خیبرپختونخواہ کے سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی شرکت نے تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

یہ تقریب کار ڈیلرز برادری کے اتحاد، اتفاق اور مسائل کے حل کے لیے ایک نئی سمت متعین کرنے میں سنگ میل ثابت ہوئی۔
عہدہ سنبھالتے ہی غلام بلال جاوید نے کہا کہ میں اپنی ذمہ داریاں مکمل خلوص، نیک نیتی اور دیانتداری سے ادا کروں گا۔ انشاءاللہ، ہم خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں جلد کنونشنز کا انعقاد کریں گے تاکہ کار ڈیلرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جا سکے۔ ہمارا مقصد ہے کہ پورے خیبر پختونخوا کو آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مضبوط نیٹ ورک سے منسلک کریں۔

ہم اپنے ساتھی کار ڈیلرز کے مسائل ہر سطح پر اُٹھائیں گے — چاہے وہ صوبائی اسمبلی ہو، قومی اسمبلی ہو، چیئرمین سینیٹ کا ایوان ہو یا وزیراعظم پاکستان کا دروازہ — انشاءاللہ ہم ہر فورم پر ان کی نمائندگی کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔