*عوامی پٹیشن* برائے کارروائی بمقابلہ وطن دشمن عناصر
*عوامی پٹیشن*
برائے کارروائی بمقابلہ وطن دشمن عناصر
*موضوع*:
ان افراد کے خلاف فیصلہ کن ریاستی کارروائی کا مطالبہ، جو بیرونی لابیوں کے آلہ کار بن کر مادرِ وطن، ریاستی اداروں اور افواجِ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث ہیں۔
*پس منظر:*
پاکستان اس وقت سنگین داخلی و خارجی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ بدقسمتی سے، بعض عناصر جنہوں نے صحافت، میڈیا یا تجزیہ نگاری کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، ایسے نازک مواقع پر دشمن بیانیے کا ساتھ دیتے رہے۔ ان افراد نے نہ صرف ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا بلکہ بیرونی طاقتوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قومی سلامتی، اتحاد اور حوصلے کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
یہ افراد، بالخصوص بیرونِ ملک مقیم عناصر، دانستہ طور پر پاکستان کے قومی مفاد کے خلاف عالمی سطح پر ایسی مہمات چلا رہے ہیں جن سے دشمن ریاستوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ ان پر سخت قانونی گرفت کی جائے۔
*مطالبات:*
ہم، پاکستان کے باشعور شہری، حکومتِ پاکستان، وزارتِ داخلہ، وزارتِ قانون، ایف آئی اے، نادرا، وزارتِ خارجہ، اور دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1. ان افراد کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کی جائے، جس میں ریاستِ پاکستان سے بغاوت، شرانگیزی، اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات کی مکمل تفتیش شامل ہو۔
2. جب تک یہ افراد خود کو ریاست کے سامنے پیش نہیں کرتے، ان کی اور ان کے قریبی اہلِ خانہ کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی جائیں۔
3. ان کے اور انکے اقربا کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں، اور شہری سہولیات جیسے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، اور سفری اسناد کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔
4. ان کے اہلِ خانہ کو قانونی دائرہ کار میں رکھتے ہوئے نگرانی یا نظر بندی مراکز میں رکھا جائے تاکہ ان کے روابط اور رسائی پر ریاستی کنٹرول قائم ہو۔
5. وزارتِ خارجہ سفارتی ذرائع سے رابطہ کر کے تمام دوست ممالک، بالخصوص عرب اور یورپی یونین سے تعاون طلب کرے تاکہ ان افراد کے میڈیا چینلز، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر پلیٹ فارمز پر ان کی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد دی جائے۔
متنازع اور مشکوک کرداروں کی فہرست:
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ درج ذیل افراد کے بیانات، مالی روابط، اور سرگرمیوں کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں:
• شاہین صہبائی
• آفتاب اقبال
• معید پیرزادہ
• عمران ریاض
• احمد نورانی
• وجاہت ایس خان
• وقار ملک
• صابر شاکر
• حیدر مہدی
• عادل راجہ
*اختتامی گزارش:*
ریاست پاکستان کو چاہیے کہ ان افراد کو باضابطہ طور پر “غیر معتبر” اور ریاست مخالف عناصر قرار دیا جائے، اور عوام کو ان کے عزائم سے مسلسل باخبر رکھا جائے۔ اس پٹیشن کے ذریعے ہم واضح کرتے ہیں کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کل قابلِ قبول تھا، نہ آج ہے۔
*پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰*