22

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کے ضلع بھر میں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کے ضلع بھر میں بھرپور علم دوست اقدامات ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین ۔ محکمہ ء تعلیم پنجاب کے سرمایہ ء افتخار ،ممتاز ماہر تعلیم، سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے ضلع خوشاب میں تعیناتی کے صرف چار ماہ میں ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ان کی زیر نگرانی ضلع کے مختلف 45 سرکاری سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم کی تنصیب عمل میں آ چکی ہے جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کو سالانہ تقریبا” دو کروڑ روپے بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ہوگی ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان کے مطابق ضلع خوشاب کے 95 فیصد سرکاری سکولوں میں اساتذہ کرام اور عوامی تعاون سے رنگ و روغن کروایا گیا ۔جس سے ان اداروں کی اؤٹ لک قابل دید ہے جبکہ ای سی سی رومز میں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے دیہاتی بچوں کی تعلیم میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ واضح رہے کہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کی پرخلوص شبانہ روز کاوشوں کی وجہ سے ان کی کارکردگی کو صوبائی لیول پر بھی مثالی قرار دیا جا چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں