November 16, 2026

جنرل سید عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننے کی خوشی میں ملک طارق اعوان کی شاندار ریلی پشاور(سید گوہر شاہ)

IMG-20250522-WA0305

جنرل سید عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننے کی خوشی میں ملک طارق اعوان کی شاندار ریلی

پشاور(سید گوہر شاہ)
شہر بھر میں مٹھایاں تقسیم کی گئیں،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم لہرائے،پاک فوج کے حق میں نعرے بازی
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تمام امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر بن گئے ہیں،ن لیگی ایم پی اے ملک طارق اعوان کا ریلی سے خطاب

ن لیگ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے کی خوشی میں شہر میں ایک شاندار بڑی ریلی کا اہتمام کیا ریلی کے گزرگاہوں پر شہریوں میں مٹھایاں تقسیم کی گئی جبکہ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم لہرائے اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی ریلی میں پارٹی کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی ایم پی اے ملک طارق اعوان نے کہا کہ پاک افواج نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور یہ کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آرمی چیف کا فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا انکا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تمام امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر بن چکے ہیں اور یہ کہ ہمیں اپنی پاک افواج پر فخر ہے جوکہ دنیا کی نمبر ون فوج ہے اور اپنے ملک کا دفاع بہترین انداز میں کر رہی ہے ن لیگی ایم پی اے نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کا غلبہ ملک دشمن قوتوں پر حاوی ہوچکا ہے اور اب کوئی میلی آنکھ اٹھا کر بھی ہمارے ملک کی طرف نہیں دیکھ سکتا ریلی کے اختتام پر ملک و قوم اور پاک فوج کی مزید کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی