November 16, 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر اہم اجلاس

IMG-20250522-WA0207

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر اہم اجلاس

▪️کوئٹہ کے ٹریفک مسائل کا حل: شہر کا مرکزی علاقہ “ڈاؤن ٹاؤن” قرار، رکشوں کی جگہ محدود الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ۔

▪️وال چاکنگ کے خلاف سخت اقدام، سیاسی جماعتیں اور کمپنیاں ملوث پائی گئیں تو قانونی نوٹس جاری ہوں گے

▪️جلسے اور ریلیوں کے بعد پینا فلیکس اور تشہیری مواد فوری ہٹانے کا حکم

▪️غیر فعال سرکاری اسکول اب بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت چلائے جائیں گے

▪️شجرکاری مہم کے لیے محکمہ جنگلات کو جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت, ماحولیاتی تحفظ حکومت کی ترجیح۔

▪️ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم جاری
ایک ہفتے میں 1500 سے زائد بھکاریوں کو حراست میں لے کر بحالی مراکز منتقل کیا گیا