November 16, 2026

*خبر شامل کرتے ہین میلسی سے دعا انلاہن نیوذ ٹی وی کے بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی سے *میلسی شہر میں ناجائز تجاوزات کا بے تحاشہ پھیلاؤ، شہری مشکلات کا شکار**

IMG-20250521-WA0212

*خبر شامل کرتے ہین میلسی سے دعا انلاہن نیوذ ٹی وی کے بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی سے *میلسی شہر میں ناجائز تجاوزات کا بے تحاشہ پھیلاؤ، شہری مشکلات کا شکار**

میلسی شہر کے مختلف بازاروں میں ناجائز تجاوزات نے شہریوں کی نقل و حرکت کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ خاص طور پر ایک بیکری کی جانب سے بنائے گئے پارکنگ سٹینڈ نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے بازار کا گزرگاہ مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے۔
– ویڈیو ثبوت میں واضح ہے کہ بیکری کی تعمیر کردہ پارکنگ سٹینڈ نے پورے بازار کو بلاک کر دیا ہے
اسکول کے بچوں اور عام شہریوں کو گزرنے کے لیے راستہ میسر نہیں، شہری انتظامیہ کی غیر فعالی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ”انتظامیہ کہاں سو رہی ہے؟”
– “وزیراعلیٰ کے واضح احکامات کے باوجود تجاوزات کیوں ختم نہیں ہو رہیں؟
فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور ان تجاوزات کو ختم کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کی نگرانی کا حکم دیا تھا
شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہوئی ہیں۔
شہریوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ
تمام ناجائز تجاوزات فوری ہٹائی جائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ۔