غیر فائلرز کے لیے سخت اقدامات: گاڑی اور جائیداد کی خریداری پر پابندی زیر غور
غیر فائلرز کے لیے سخت اقدامات: گاڑی اور جائیداد کی خریداری پر پابندی زیر غور
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بجٹ سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، جن میں حکومت نے غیر فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پر گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ انہیں مالی لین دین کی اجازت بھی محدود کی جائے گی۔ نئے بجٹ میں غیر فائلرز کے لیے کسی قسم کی نرمی نہیں بلکہ مزید سختیاں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام سے نان فائلرز کی کیٹگری ختم کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج نہ دے سکی، تاہم آئی ایم ایف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر رجسٹرڈ دکانداروں پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور فائلرز کی تعداد میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس نادہندگان سے متعلق تھرڈ پارٹی ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے جبکہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے۔