November 17, 2026

محال کالو کی جائیداد محکمہ اوقاف کی ملکیت نہیں کالو کے اقوام کی ملکیت ہے. عابد یوسفزئی پشاور ( سید گوہر شاہ )

IMG-20250519-WA0239

محال کالو کی جائیداد محکمہ اوقاف کی ملکیت نہیں کالو کے اقوام کی ملکیت ہے. عابد یوسفزئی
پشاور ( سید گوہر شاہ )
محال کالو پر بسنے والے سات سو سال کی تاریخ رکھتی ہے جو کہ آج یا کل کی بات نہیں ہے یہ بات وزیراعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام مردان کے کوارڈینیٹر عابد یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ
22000ہزار کنال اراضی حکومت پاکستان نے مھاجرین کو الاٹ کی تھی جس کو ہم نے خریدا ہے اور اس پر گورنمنٹ کو باقاعدہ ٹیکس جمع ہوا ہے اور اس میں انتقالات ہوئے ہیں انتظامیہ فریق نہ بنے اور ریاست کی ماں کی کردار ادا کرے نہ کہ سوتیلی ماں کی
محکمہ اوقاف نے پہلے مزار عین کےساتھ ایگریمنٹ کیا اور مالکان کو مجبور کرایا کہ مالکان بھی لیز کے لئے تیار ہو جائے تاکہ ہم محکمہ کے نام پر اس اراضی کو سرکاری بندوق کے زریعے ہڑپ کر لیں ایسا ہر گز نہیں ہونے دینگے
ہم اپنا حق آئین اور قانون کے دائرے میں عدالت سے لینگے انتظامیہ عدالت عالیہ کے فیصلے کا انتظار کریں
محکمہ اوقاف انتظام انصرام کرتا ہے مالک نہیں ہے محکمہ اوقاف کی طرف سے محال کالو کی اراضی اپنی ملکیت ڈکلئیر کرانا مضحکہ خیز ہے
محال کالو کی سات سو سالہ تاریخ ہے وزیراعلی خیبر پختونخواہ محال کالو کے اقوام مشران کو سنے دست و بازو پر قوم کی اراضی پر قابض ہونا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے
پورا سرکاری مشینری فرد واحد کی مفاد کے لئے استعمال ہو رہا ہے جو کہ ناقابل تلافی کی نقصان کا باعث بن سکتا ہے
ریاست ماں ہے اور ماں کا کردار ادا کریں
خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی سے درخواست ہے کہ از خود نوٹس لیں اس مسئلے میں خون خرابی کا خطرہ ہے اقوام کالو کی سات سو سالہ تاریخ کو مٹایا جا رہا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے محکمہ اوقاف کے اہلکار اور انتظامیہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی دھجیاں اڑا رہے ہے سرکاری بندوق اور بکتر بند گاڑیوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا رہے ہے
محال کالو پاکستان کی ریاست کا حصہ ہے اور یہاں پر بسنے والوں کے اکابر کا تحریک پاکستان میں قربانیاں ہیں وزیراعلی وزیر اوقاف وزیر صحت اور ممبر نیشنل اسمبلی مجاہد خان اپنے حلقہ نیابت میں ایک پورے محال کالو جسکی آبادی تیس ہزار کے دیرینہ مسئلے پر آواز اٹھائے یہ ایک قومی مسئلہ ہے جو روز بروز بگڑتی جارہی ہے حکمرانوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے کالو وال کے حقوق کے لئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا جبکہ اوقاف ایڈمنسٹریٹر افس کے سامنے دھرنا ترتیب دے رہے ہے اب ایک تحریک چلائینگے اور اشرافیہ کیخلاف ہر فورم پر جائینگے