میلسی (بیو رو چیف ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خضر حیات خان بھابھہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور دنیا کی بہترین فوج
میلسی (بیو رو چیف ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خضر حیات خان بھابھہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور دنیا کی بہترین فوج پاکستان کے ہے جس نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اب کی بار پاک فوج نے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیا جس سے پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے ہماری قوم پاک فوج سے والہانہ محبت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ایک بہادر عوام ہے جو فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ ہندو بنیا کو منہ کی کھانی پڑی ہے اب د و بارہ کسی بے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو دنیا ان کا حشر دیکھے گی پاک فوج بھارت سمیت ہر دشمن کو دندان شکن جواب دینے کو ہر وقت تیار ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار صدر سٹی پریس کلب میلسی قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری میاں جاوید عزیز سے خصوصی بات چیت کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے کہا پاک فوج کا ہر جوان سیسہ پلائی دیوار ہے پاک فوج ہر بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت کی حامل ہے ہے انہوں نے کہا پاکستان کا ہر شہری فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے پوری قوم متحد ہے اور قومی جذبے سے سر شار ہے