November 16, 2026

جنگ صفین کے دوران، حضرت علیؑ کی فوج کو دریائے فرات سے پانی لینے سے روکا گیا

20250518_143119

جنگ صفین کے دوران، حضرت علیؑ کی فوج کو دریائے فرات سے پانی لینے سے روکا گیا۔ جب حضرت علیؑ کی فوج جنگ لڑ کر پانی پر قبضہ حاصل کیا، تو ان کے ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ مخالف فوج کو بھی پانی سے محروم کر دیا جائے، جیسا کہ ان کے ساتھ کیا گیا تھا۔ لیکن حضرت علیؑ نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے فرمایا:

“ان کو پانی سے محروم نہ کرو۔ یہ جاہلیت کے طریقے ہیں۔ میں ایسے کام نہیں کرتا۔ وہ انسان ہیں، اور اگرچہ انہوں نے ہمارے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا، میں ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کر سکتا۔”