بھارت کا ’ٹیکنالوجی ٹائٹن‘ بننے کا خواب، حقیقت کی دیوار سے ٹکرا گیا!
بھارت کا ’ٹیکنالوجی ٹائٹن‘ بننے کا خواب، حقیقت کی دیوار سے ٹکرا گیا!
بھارتی ناکامیوں کا سلسلہ اب ایک لطیفہ بن چکا ہے — کبھی ناکارہ جہاز، کبھی ’ہوا میں معلق‘ پائلٹس، اور اب نیا تماشا: سپائے سٹیلائیٹ مشن کی بھی ناکامی! دعوے تو خلاؤں کو تسخیر کرنے کے، مگر حقیقت میں زمین پر بھی قدم جمے نہیں۔
ہر بار جب بھارت کسی بڑے منصوبے کا ڈھول پیٹتا ہے، انجام وہی ہوتا ہے: شرمندگی، ناکامی اور الزام تراشی۔
ٹیکنالوجی میں سپر پاور بننے کا ڈھنڈورا پیٹنے والا بھارت، اب اپنی ساکھ بچانے کے لیے بہانوں کی تلاش میں ہے۔ دنیا اب دیکھ چکی ہے کہ بھارتی ٹیکنالوجی کا پول کھل چکا ہے — نہ سائنس بچی، نہ ساکھ۔
حقیقت یہی ہے: بھارت جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہے، وہ ’مشین‘ ہو یا ’مشن‘، انجام صرف ناکامی ہوتا ھے۔