November 16, 2026

سکھر سے ھمارے۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی. ) پی ٹی ائی سندھ نے بانی پی ٹی آئی کی ریائی کیلئے سندھ سے تحریک رھائی کےاغاز کا اعلان کیا ھے،

IMG-20250519-WA0188

سکھر سے ھمارے۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی. ) پی ٹی ائی سندھ نے بانی پی ٹی آئی کی ریائی کیلئے سندھ سے تحریک رھائی کےاغاز کا اعلان کیا ھے، اتوار کی شب سکھر پریس کلب میں عمران خان ریائی کمیٹی سندھ کے کنوینر سعید خان آفریدی نے ڈپٹی کنوینر نثار شر اور وجاہت صدیقی، رابستان خان، داوا خان، گل نمروز سمیت دیگر رھنماؤں کے ھمراہ سکھر پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے بتایا کہ اس ضمن میں ابتدائی طور پر فردوس شمیم سمیت مرکزی رہنماؤں کی قیادت میں 23 مئی کو کراچی سے سکھر تک عمران خان آزادی مارچ شروع کیا جائے گا، جو 25 مئی کو سکھر میں اختتام پذیر ہوگا، آئین پاکستان پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، توقع ھے کہ حکومت سندھ آزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی عمران خان کی رہائی کیلئے جدو جہد شروع کررھے ھیں، انکا کہنا تھا کہ ھم پرامن محب وطن لوگ ھیں ھماری جدوجہد بھی پر امن ھوگی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو رھا کیا جائے جو گزشتہ دو سال سے بےگناہ جیل میں ہیں، انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتیں کارکنوں کو ٹرانسپورٹ اور اخراجات دے کر جلسوں میں بلاتی ہیں، لیکن ہماری جماعت میں لوگ خود شرکت کے لیے آتے ہیں، کسی جماعت کی قیادت پر کارکنوں کے ساتھ اتنا ظلم نہیں ہوا جتنا تحریک انصاف کے ساتھ ہوا، سوالات کے جواب میں سعید خان آفریدی نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ ہم پاک فوج کے حوصلے، جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔تحریک انصاف کے سوشل میڈیا نے ملک اور افواج کا بھرپور دفاع کیا۔