November 16, 2026

*ویڈیو آپ بعد میں دیکھئے گا، پہلے سمجھ لیجئے کہ یہ چل کیا رہا ہے؟*

20250518_093538

*ویڈیو آپ بعد میں دیکھئے گا، پہلے سمجھ لیجئے کہ یہ چل کیا رہا ہے؟*

*یہ بات ہم پچھلے سال اس دن ہی لکھ چکے*

*اور آپ پڑھ چکے جب ٹرمپ الیکشن جیتا تھا*

*کہ یہ بندہ انڈیا کی جانب متوجہ ہوگا*

*اور اسے برکس سے توڑنے کی کوشش کرے گا*

*اور ہم نے کشمیر والا اشارہ بھی دیا تھا*

*پھر حالیہ بحران میں بھی ہم نے لکھا تھا*

*کہ ہم سے کہا جا رہا ہے، اسے اس طرح ذل_یل کرو*

*کہ منہ اٹھانے لائق نہ رہے*

*ہماری ان گزارشات کو سپورٹ کرتا ہے*

*مغربی میڈیا کا چلن*

*آپ نے پچھلے تیس پینتیس سالوں میں کبھی دیکھا تھا*

*کہ مغربی میڈیا انڈیا کے مقابلے میں ہمیں سپورٹ کررہا ہو ؟*

*اس بار سی این این سے لے کر بی بی سی تک سب ہماری سائڈ پر نظر آرہے ہیں کہ نہیں ؟*

*یاد رکھئے یہ ہماری سائڈ پر نہیں ہیں*

*یہ درحقیقت امریکی گیم کی سائیڈ پر ہیں*

*وہ تو حالات ایسے ہوگئے کہ ہمارا مفاد اور امریکی مفاد مشترک ہوگیا*

*سو مغربی میڈیا ہمارا طرفدار نظر آیا*

*اب ذرا دیکھئے کہ سیز فائر کے بعد سے کیا چل رہا ہے؟*

*ٹرمپ مسلسل دو طرح سے انڈیا پر دباؤ بڑھا رہا ہے*

*ایک طرف وہ مودی کو روزانہ کی بنیاد پر ذلی_ل کروا رہا ہے*

*اور ساتھ ہی زخموں پر نمک چھڑکنے کے لئے پاکستان کی دبا کر تعریفیں کئے جا رہا ہے*

*آپ ذرا اس سین کو انڈین شہری کی جگہ کھڑے ہوکر سوچئے*

*سب سمجھ آجائے گا*

*پوسٹ میں شامل اس کلپ میں بھی بظاہر ٹرمپ ہماری تعریف کر رہا ہے*

*لیکن فی الحقیقت یہاں بھی وہ*

*مودی کو ٹرول کر رہا ہے*

*اور پورے انڈیا کو باور کرا رہا ہے کہ*

*بھئی مجھے تو پاکستان اور پاکستانی بہت اچھے لگے*

*ذرا سوچئے یہ سب سن کر انڈین تتے توے پر لوٹ پوٹ ہو رہے ہوں گے کہ نہیں ؟*

*کوئی شک ہو تو ان کے مین سٹریم اور سوشل میڈیا کو دیکھ لیجئے*

*ٹرمپ کے اس ح ر ا می پن نے انڈیا کی نیندیں حرام کردی ہیں*

*مگر آپ نے خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا*

*امریکہ بس تب تک ہی ہماری تعریفیں کرے گا*

*جب تک یہ مودی کو جھکا نہ لے*

*اگر وہ جلدی جھکا*

*تو ٹرمپ ہمیں جلد بھول جائے گا*

*مودی نے دیر لگائی تو پھر امریکہ اسے مزید*

*تڑپانے کے لئے ہمیں نواز بھی سکتا ہے*

*کوئی بھی بڑی ڈیل کرسکتا ہے*

*مسئلہ_کشمیر کو پوری قوت کے ساتھ بطور ہتھیار استعمال کرسکتا ہے*

*مگر مودی کے لئے جھکنا بھی آسان نہیں*

*وہ روس سے تعلقات داؤ پر نہیں لگا سکتا*

*اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اگر امریکی کیمپ میں گیا*

*تو اس خطے میں ہی بالکل تنہاء ہوکر رہ جائے گا*

*پھر ایک اہم مسئلہ یہ کہ جھکنے کی صورت میں امریکہ تو اس کی جان بخش دے گا مگر چین اور روس چھوڑیں گے ؟*

*جانی ! یہ گیم لمبی چلنی ہے*