*🌐کامران مسیح (PAF) سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی معلومات کی حقیقت.*
*🌐کامران مسیح (PAF) سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی معلومات کی حقیقت.*
#آج کل سوشل میڈیا پر پاکستان ائیر فورس کے ایک قابل اور فرض شناس افسر اسکواڈرن لیڈر کامران مسیح کے حوالے سے مختلف باتیں گردش کر رہی ہیں جن میں سے اکثر حقیقت سے ہٹ کر اور غلط فہمی پر مبنی ہیں۔
#اس سلسلے میں چند اہم حقائق کی وضاحت پیشِ خدمت ہے:
#کامران بشیر مسیح کا تعلق مسیحی مذہب سے ہے اور وہ پاکستان ائیر فورس میں بطور نیویگیٹر آفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
#ان کا بنیادی کام صرف پائلٹ کو نیویگیشن کی رہنمائی دینا ہوتا ہے اور وہ عموماً کارگو یا ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ پر تعینات ہوتے ہیں فائٹر طیاروں پر نہیں۔
#وہ جی ڈی پائلٹ (فائٹر پائلٹ) نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی جنگی مشن میں دشمن ملک جا کر کوئی کارروائی کی ہے جیسا کہ سوشل میڈیا پر بعض افراد دعویٰ کر رہے ہیں۔
#مزید یہ کہ کامران مسیح کے بائیں جانب والی جیب کے اوپر نیویگیٹر والا بیج N بھی آپ واضح دیکھ سکتے ہیں اور اس بارے میں مزید تصدیق کے لیے آپ گوگل سے بھی رجوع کر سکتے ہیں.
#سوشل میڈیا پر جو ویڈیو اور تصویر گردش کر رہی ہے وہ اس وقت کی ہے جب کامران مسیح کو اسکواڈرن لیڈر کے رینک پر پروموٹ کیا گیا تھا۔
#اس پروموشن والی تصویر میں نہ صرف رینک لگانے والے افسر نے موسمِ سرما کی جیکٹ پہن رکھی ہے بلکہ کامران بشیر مسیح نے خود بھی سردیوں کی جرسی زیبِ تن کی ہوئی ہے جو اس بات کی واضح علامت ہے کہ یہ تصویر پرانی ہے۔
#کامران مسیح کی جب پروموشن ہوئی تھی تو ان کو ایک گفٹ ملا تھا… گفٹ والی تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ لوگ وائرل کر رہے ہیں۔
#اکثر لوگ اس گفٹ کو قرآن سے جوڑ رہے ہیں اور یہ تاثر دے رہے ہیں کہ کامران صاحب نے اسلام قبول کر لیا ہے جو کہ سچ نہیں۔
#ہم سب کی دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اسلام کی روشنی عطا فرمائے لیکن سوشل میڈیا پر جو تصویر شیئر کی جا رہی ہے اس کے بارے میں ایک اہم نکتہ سمجھنا ضروری ہے
#اس تصویر میں کامران بشیر مسیح اور انہیں گفٹ پیش کرنے والے جو افیسرز نظر آرہے ہیں ان دونوں کی یونیفارم کا جو پیٹرن ہے وہ پاکستان ایئر فورس میں تین سال پہلے ختم ہو چکا ہے۔
#اب ائیر فورس میں اس پیٹرن کی یونیفارم نہ استعمال ہوتی نہ ہی ڈیوٹی پر مامور کسی افیسر کو یہ پہننے کی اجازت ہے لہٰذا اس پرانی تصویر کو موجودہ حالات سے جوڑنا یا اس کی بنیاد پر کوئی حتمی رائے قائم کرنا درست نہیں۔
#آخری بات بھارت کے رافیل، مگ یا سخوئی طیارے گرانے سے سکواڈرن لیڈر کامران مسیح کا کوئی تعلق نہیں ہے لہذہ غلط معلومات پھیلانے سے اجتناب کریں۔ شکریہ