خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)عبدالستار خان کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)عبدالستار خان کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز،سید اطہر عباس شیرازی نائب تحصیلدارخوشاب،ملک منیر حسین کھاارا کنسلٹنٹ ریونیو آفیسر ضلع خوشاب،سید مہر علی شاہ جنرل اسسٹنٹ ریونیو،ملک محمد عظیم جسرہ تحصیلدار نوشہرہ،شائزہ خان نائب تحصیلدار خوشاب،سحرش فاطمہ ایس ای آئی خوشاب،ملک نعیم اللہ بنگی انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خوشاب اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان کا کہنا تھا کہ سرکاری واجبات کی وصولی تمام ریونیو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔حکومت کی طرف سے دیئے گئے اہداف کی مطابق ریکوری کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ریونیو اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت نہ برتی جائے۔