*نشتر ہسپتال میں موٹر سائیکل اسٹینڈ پر آگ برساتی دھوپ میں چھاؤں کا کوئی بندوبست نہ کرنا نشتر انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ۔*
*نشتر ہسپتال میں موٹر سائیکل اسٹینڈ پر آگ برساتی دھوپ میں چھاؤں کا کوئی بندوبست نہ کرنا نشتر انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ۔*
فی موٹر سائیکل 30 روپے فیس جبکہ اتنی دھوپ میں موٹر سائیکلوں کی ہوا نکل چکی ہوتی ہے اور خاص کر جب کوئی موٹر سائیکل پر بیٹھتا ہے تو بندہ کی جان نکل جاتی ہے مگر AC کمروں اور گاڑیوں میں بیٹھنے والوں کواس اذیت کا احساس کیوں ہو گا ۔کارڈیالوجی ہسپتال کا نظام بہت بہتر انہوں نے موٹر سائیکل اسٹینڈ پرسولر سسٹم لگوا کر چھاؤں کا بندوست بھی کر دیا ہے اور بجلی بل کی بھی بچت اور ان کی فی موٹر سائیکل فیس بھی 10 روپے ہے ۔کیا نشتر انتظامیہ اس جگہ پر سولر پینلز لگا کر بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ چھاؤں کا بندوبست نہیں کر سکتی ۔مگر کوئی زمہ داری بھی پوری کرے تو ۔پہلی بات تو یہ ہے کہ ہسپتالوں میں لوگ سیر و تفریح کے لیے نہیں آتے کہ ان سے پارکنگ فیس لی جائے جو بھی آتا ہے مجبوری سے آتا ہے مگر ہمارے ملک میں ہربندہ مجبوری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کو ثواب سمجھ کر کرتے ہیں جو معاشرے کی تنزیلی کا ثبوت ہے ۔نشتر انتظامیہ اس کا فوری نوٹس لے کر چھاؤں کا بندوبست کرے اور ٹوکن ختم کرے یا صرف 10 روپے کرے بصورت دیگر وسیب کے لوگوں کے حق کے لیے بھر پور احتجاج کریں گے آواز اٹھائیں گے
۔۔مہر مظہر عباس کات چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک SNT