November 16, 2026

آرمی چیف یہ سب باتیں سنتے وقت مسلسل ہنستے رہے اور کہا دشمن سمجھتا تھا عوام فوج کے ساتھ نہیں 🇵🇰

20250516_204446

آرمی چیف یہ سب باتیں سنتے وقت مسلسل ہنستے رہے اور کہا دشمن سمجھتا تھا عوام فوج کے ساتھ نہیں 🇵🇰
ضرور پڑھیے گا
اور پاکستانی عوام کے کام اور سادگی چیک کریں

زبردست 👌

‏سیالکوٹ بارڈر کے علاقے متاوں باجوہ کے گاؤں والوں کا واقعہ جب آرمی چیف کو بتایا گیا تو وہ فخر سے اپنی ہنسی نہ روک پائے اور ہنسنے لگے۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ جب ریڈار کے لیے جگہ تلاش کی گئی تو وہاں پر جانوروں کو سردی میں باندھنے کے لیے کمرے بنائے گئے تھے جو گرمی میں گندم کے بھوسے جیسے توڑی کہتے ہیں اس سے بھرے ہوئے تھے ریڈار کے لیے یہی جگہ سب سے اہم تھی کیونکہ اس کی دوسری طرف 90 ڈگری پر جموں 90 ڈگری پر گرداس پور 90 ڈگری پر ساناں والا آ رہا تھا جب آرمی والوں کو پریشان دیکھا تو اس جگہ کے مالک حسنات بھنڈر نے کہا سر جی خیر تے ہے؟ تو اس پر آرمی والوں نے کہا جس جگہ ریڈار لگنا تھا وہاں آپ کے کمرے آ رہے ہیں اس شخص نے مسکراتے ہوئے کہا بس اتنی سے بات۔
پھر کیا تھا وہ گاوں گیا واپسی پر اپنے ساتھ لوگ لےکر آیا ان لوگوں نے کمرے سے توڑی نکالی پھر اس توڑی کو کھیت میں ڈال کر اوپر مٹی کا لیپ کر دیا
اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے کمروں کو گرا دیا اینٹیں ایک طرف کی
یہ سارا کام صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مکمل کر لیا گیا اور آرمی والوں سے کہا سر جی ویکھوں آ جگہ صاف ہو گئی اے لا لو اپنا انٹینا
ہم لوگوں نے ریڈار فٹ کیا تو گاوں سے مزید لوگ آئے جو کھانا لے کر آئے تھے اور ساتھ 2 بھری ہوئی بوریاں تھی ہمارے جوانوں نے کھانا کھایا اور کیپٹن نے کھانے کے بعد گاوں والوں سے پوچھا ان بوریوں میں کیا ہے؟ تو ان میں سے ایک نے کہا سر جی اس ویچ سیبے والے بمب نے مطلب (شادیوں پر چلنے والے داگھے کے بمب) اسی ساری رات یہی بمب دشمن پر پھینکیں گے اور مزے لیں گے۔ یہ بڑی زور کا ٹھاہ کرتا ہے یہاں سے پنڈا تک آواز جائے گی اس دی
یہ سنتے ہی آرمی چیف ہسنے لگئے اور کیا شادیاں تو بعد یہ بمب سرحد پر چلنے والے بمب بن گئے آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بڑی مشکل سے ان لوگوں کو بمبوں کے ساتھ واپس بھیجا۔آرمی چیف یہ سب باتیں سنتے وقت مسلسل ہستے رہے اور کہا دشمن سمجھتا تھا عوام فوج کے ساتھ نہیں جو قوم شادی والے بمبوں کے ساتھ دشمن پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے یہ جانتے ہوئے کے وہاں سے گولی بھی آ سکتی ہے
یہ ہے فوج کی اصل طاقت عوام جو پوری طاقت سے ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔
اس گاؤں والے کے کمرے فوج بنا کر دے گی