November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250516_204446

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *15 مئی 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) جو بھی ہماری سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کریگا ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

🚨 (2) وزیراعظم، آرمی چیف ودیگر کا کامرہ ایئربیس کا دورہ، بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات

🚨 (3) پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا، اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی، وزیراعظم شہباز شریف

🚨 (4) بھارت، تمہارے جنگی جنون کا بخار اتر چکا، اب امن کی بات کرو، اس کیلئے ہم تیار ہیں، شہباز شریف

🚨 (5) معرکہ حق: حکومت کا کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

🚨 (6) دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارلحکومت میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا

🚨 (7) ملک بھرمیں یوم تشکر کے سلسلے میں کوئی عام تعطیل نہیں ہوگی اور نہ ہی اس میں کوئی صداقت ہے، سرکاری ذرائع

🚨 (8) وزیراعلیٰ سندھ کا جنگ کے شہدا کے لواحقین کو ایک کروڑ دینے کا اعلان

🚨 (9) کوئٹہ میں جے یو آئی کے ملین مارچ کے فضائی مناظر، انسانوں کا سمندر امڈ آیا

🚨 (10) کوئٹہ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر غ ز ہ کا بدلہ لے لیا، مولانا فضل الرحمٰن

🚨 (11) ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت: بھارتی ائیرپورٹس پر کام کرنیوالی ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ

🚨 (12) بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا دباؤ میں آگئے، ارشد ندیم سے تعلقات پر وضاحت کرنے پر مجبور

🚨 (13) ٹرمپ کے ایران سے معاہدے کے عندیےکے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

🚨 (14) چین کا مودی سرکار پر وار، اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں کے چینی نام رکھ دیے

🚨 (15) پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

🚨 (16) امریکا نے کہا بھارت سیزفائر چاہتا ہے، ہم حساب چکتا کرچکے تھے، اس لیے آمادہ ہوگئے، اسحٰق ڈار

🚨 (17) آذربائیجان کے صدر کی بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد

🚨 (18) معرکۂ حق: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھارتی غرورخاک میں ملا دیا، فرانسیسی میڈیا کا اعتراف

🚨 (19) رافیل طیاروں اور جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست اس کی پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی واضح علامت ہے، رپورٹ

🚨 (20) عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات کو محفوظ قرار دیدی

🚨 (21) پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری کی تحقیقات اور ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ

🚨 (22) اسلام آباد: پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کرنے کے مقدمے سے بری

🚨 (23) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو پھر محروم رکھنے کا خدشہ

🚨 (24) کراچی، کلفٹن میں خوفناک حادثہ، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق

🚨 (25) جھنگ: جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بناکر افواج پاکستان کو منفرد خراج تحسین

🚨 (26) عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا

🚨 (27) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7.1 کروڑ ڈالر بڑھ کر 10.4 ارب ڈالر ہوگئے

🚨 (28) جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز

🚨 (29) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ

🚨 (30) فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 700 روپے گر کر 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے ہوگئی

🚨 (31) وزیر خزانہ کی زیرقیادت معاشی ٹیم کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات

🚨 (32) ججز سینیارٹی کیس: ماضی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے، جسٹس شاہد

🚨 (33) تونسہ شریف: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے رکشہ سوار 3 بھائی جاں بحق

🚨 (34) جنوبی وزیرستان : بم دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما بال بال بچ گئے

🚨 (35) اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں پر کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی عائد کردی

🚨 (36) ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے ہیٹ ویو کا امکان، درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک بڑھنے کی پیشگوئی

🚨 (37) پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، محکمہ موسمیات کی عوام خصوصاً بچوں، بزرگ شہریوں اور خواتین سے ہیٹ ویو کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

🚨 (38) شوگر کارٹیل اور سٹہ مافیا پھر سرگرم، کراچی میں چینی 8 روپے فی کلو مہنگی

🚨 (39) اچھا کھانا اور سہولیات نہ دینے پر سندھ یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کا احتجاج

🚨 (40) کراچی: پانی بجلی کو ترسے عوام سڑکوں پر آگئے، ٹینکر آپریٹرز کیخلاف تحقیقات شروع

🚨 (41) پولیس کو عمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی

🚨 (42) پاکستانی بدمعاشوں نے بھاری رشوت دیکر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے: سابق بھارتی جج کا طنز

🚨 (43) میں نہیں چاہتا کہ بھارت میں آئی فونز تیار کیے جائیں، امریکی صدر کا ایپل سے مطالبہ

🚨 (44) پاکستان کرپٹو کونسل بلاک چین کو سفارت کاری کے ذریعے مؤثر بنانے کیلیے پُرعزم ہے، سی ای او

🚨 (45) سندھ حکومت نے بیورو کریٹس اور ماہر تعلیم کے وائس چانسلر بننے کے دروازے بند کردیے

🚨 (46) بھارت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی ہے، مشاہد حسین

🚨 (47) کراچی میں شدید گرمی، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود ہیٹ ویو جیسی صورت حال

🚨 (48) سعودی عرب میں عازمین حج کو مشکلات کا سامنا، شکایات دور کردی گئی ہیں، وزارت مذہبی امور

🚨 (49) سیالکوٹ میں با اثر ملزمان کے ہاتھوں مسیحی نوجوان کا بہیمانہ قتل ہائی پروفائل کیس قرار

🚨 (50) پاکستان کی بندرگاہوں کے چارجز خطے میں سب سے زیادہ ہونے کا انکشاف

🚨 (51) بنیان مرصوص: سینیٹ میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متقفہ منظور

🚨 (52) پاکستان میں خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں گذشتہ سال 12 فیصد اضافہ

🚨 (53) وفاقی حکومت نے 25 مئی سے آم برآمد کرنے کی اجازت دے دی

🚨 (54) پاکستان نے امریکا کو ’زیرو ٹیرف‘ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی

🚨 (55) ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

🚨 (56) کے الیکٹرک کے خلاف جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں قرارداد