خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائ سکول فاربوائز بلند تھل کے سئنیر ٹیچر مہرجاوید اقبال ملازمت سے ریٹائرڈ ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائ سکول فاربوائز بلند تھل کے سئنیر ٹیچر مہرجاوید اقبال ملازمت سے ریٹائرڈ ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں ادارہ کے سٹاف کی طرف سے ایک پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت ہیڈماسٹر دوست محمد نے کی ۔جس میں علاقہ تھل کی ہردلعزیز نامور سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اور مہر محمد اختر آف فروکہ نےبطورمہمانان خصوصی شرکت کی ۔ ادارے میں آمد پر ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر مہرجاوید اقبال اور مہمانان خصوصی ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اور مہر محمد اختر کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ ہیڈماسٹر دوست محمد ، ملک سرفراز احمد کلو اور ملک محمد افضل کلو سمیت دیگر مقررین نے شاندار الفاظ میں مہر جاوید اقبال کی تعلیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں مہمان خصوصی ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اور اپنے سٹاف کی طرف سے تحائف بھی پیش کیے گئے ۔ ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر نے اپنے اعزاز میں پروقار تقریب کے انعقاد پر رئیس مدرسہ اور اپنے جملہ رفقاءے کار کا عزت افزائ پرتہ دل سے شکریہ ادا کیا۔