November 16, 2026

نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم کے وفد کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے خصوصی ملاقات

IMG-20250504-WA0135(2)

نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم کے وفد کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے خصوصی ملاقات

خصوصی رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف

صدر”نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم “فرزانہ چوہدری کی قیادت میں تنظیم کی عہدیداران و ممبران خواتین صحافیوں کے ایک وفد نے گورنر ہاﺅس میں گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر خان سے اہم ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران صدر فرزانہ چوہدری نے گورنر پنجاب کو تنظیم” نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم “ کا ابتدائی تعارف کروایا اور بتایا کہ یہ خواتین صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ قومی سطح پر اس پلیٹ فام کے زریعے ہم اپنی خواتین جرنلسٹس کے مسائل کے حل کے لئے مسلسل سر گرم عمل ہیں۔صدر نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم نے گورنر پنجاب کو خواتین صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا ۔جس پر گورنر سلیم حیدر نے خواتین صحافیوں کی تنظیم کی کارکردگی کو سراہا جو بلاشبہ تنظیم کےلئے بڑی کامیابی ہے ۔ جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے کی گئی ملاقات کا ایجنڈا بھی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کے عدم تحفظ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو روزمرہ پیش آنے والے چیلنجز کے حوالے سے تھا ۔ نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری نے اس اہم میٹنگ میں جناب سردار سلیم حیدر خان سے انہیں مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاوس سمیت دیگر حکومتی اداروں میں ورکنگ وومن جرنلسٹس سے امیتاز برتاو کیا جاتا ہے اور صحافی مردوں کو تو پورا پروٹوکول ملتا ہے لیکن ہمیں نظر انداز کیوں کیا جاتا ہے؟ جس پر گورنر نے کہا کہ گورنر ہاوس میں خوا تین صحافیوں کو پورا پروٹوکول دیا جاتا ہے اور اگر کہیں ایسا ہوا ہے تو آئندہ گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریبات و کانفرسسز میں ان کی مو جودگی کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا ۔ صدر فرزانہ چوہدری نے دیگر مگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ گورنر کی حیثیت سے صوبے کی یونیورسسٹز میں چانسلر کی اعلیٰ
حیثیت کے حامل ہیں ۔لہذا اعلی ٰ تعلیمی اداروں میں خواتین صحافیوں کے بچوں کے لئے کالجز اور یونیورسٹیز کی فیسوں میں رعایت کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ صحافت پر آئے اس پر آشوب دور جو جرنلسٹ خواتین کے لئے اور بھی مشکل ہو گیا ہے ، خواتین صحافیوں کی مالی و معاشی بہتری و آسودگی کے لئے کالجز اور یونیورسٹیز میں بطور وزیٹنگ لیکچرارز کاکوٹہ مختص کرنے کی استدعا بھی کی ۔جس پر گورنر پنجاب نے یقین دہانی کروائی کہ جہاں بھی ایسی آسامیاں آئیں تو گورنر ہاوس ضرور اس سلسلے میں ان کی بھر پور معاونت کرے گا ۔صدر فرزانہ چوہدری نےخواتین صحافیوں کو درپیش مسائل و چیلنجز کی ایک فہرست بھی ان کی خدمت میں پیش کی ۔اس خوشگوار ملاقات کا اس امید پر اختتام ہوا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ملک کی سب سے بڑی پارٹی پیپلز پارٹی کی شاندار روایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین صحافیوں کی بہتری کے لئے پیش کی گئیں گذارشات کے حوالے سے جلد مؤثر و ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ۔گورنر ہاؤس کی پی آر او لالہ رخ ناز نے نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کی خواتین کا استقبال کیا۔ اس ملاقات میں صدر فرزانہ چوہدری کے ساتھ وفد میں سنئیر صحافی خواتین نسیم کنول ، در خشندہ علمدار ، فوزیہ گوہر ، رابعہ عظمت ، ازکی’ مقصود، مبشرہ سلطان ، نبیلہ اکبر ، ام فروا، زاہدہ پروین ، راحیلہ مغل، صائمہ اقبال ، عائشہ فیاض ،اقرا مغل ،اقراء خان ، کومل ، عائشہ شہاب ،اقراء فاروق ،اجالا ریاض شامل تھیں ۔