November 16, 2026

کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کا کھلی کچہری میں عوامی مسائل کا جائزہ

IMG-20250516-WA0024

کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کا کھلی کچہری میں عوامی مسائل کا جائزہ
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے تحصیل ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد انجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد سکریٹری اطلاعات سعود فاروق خان چغتائی سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی عدنان چوہدری نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر زاہد حسین انجم عادل سلطان حاجی یونس زرگر ڈاکٹر عارف رضا ملک ملک حافظ آصف شہزاد سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شہریوں نے پانی، بجلی، صفائی، تعلیم، صحت، سڑکوں کی حالت اور دیگر بلدیاتی مسائل سے متعلق شکایات پیش کیں۔ کمشنر بہاولپور نے تمام شکایات کو بغور سنا اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے کہا کہ مقامی سطح پر عوام کی آواز سننا اور ان کے مسائل کا حل مہیا کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔شہریوں نے ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کی موجودگی اور فوری کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایسے اقدامات کو سراہا۔