November 16, 2026

اسلام آباد امریکہ نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

20250514_135021

اسلام آباد

امریکہ نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

اسلام آباد امریکہ نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگراموں میں معاونت فراہم کر رہی تھیں۔ یہ پابندیاں امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ تجارت کی جانب سے مختلف مراحل میں عائد کی گئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دسمبر 2024 میں 4 پاکستانی اداروں پر پابندیاں لگائیں، جن میں نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس (NDC)، اختر اینڈ سنز، افیلیئٹس انٹرنیشنل، اور راک سائیڈ انٹرپرائز شامل ہیں۔ ان اداروں پر پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2024 میں 9 پاکستانی کمپنیوں کو “اینٹیٹی لسٹ” میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ مارچ 2025 میں مزید 19 کمپنیوں کے خلاف ایکسپورٹ کنٹرول پابندیاں عائد کی گئیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے ان امریکی پابندیوں کو “یکطرفہ اور بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف غیر منصفانہ ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔