کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں سجاد خان اور کمانڈر 55 بریگیڈ عمران اسلم کے ہمراہ تھانہ گمبیلا اور تجوڑی کے علاقہ عمائدین کے ساتھ مشاورتی اجلاس پشاور(سید گوہر شاہ )
کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں سجاد خان اور کمانڈر 55 بریگیڈ عمران اسلم کے ہمراہ تھانہ گمبیلا اور تجوڑی کے علاقہ عمائدین کے ساتھ مشاورتی اجلاس
پشاور(سید گوہر شاہ )
اجلاس ۔میں مروت کینال، سڑکوں کی تعمیر و بحالی،قیام امن اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سمیت محکمہ صحت کے زیر انتظام ہسپتالوں میں صحت سہولیات کی فراہمی و تعلیم کے فروغ سمیت ضلع لکی مروت کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت ذیشان عبداللہ، کرنل محمد خان سمیت ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ حکام کے علاؤہ ضلع لکی مروت کے مشران سمیع اللہ مجاہد،محمد ادریس خان،عرب خان، فوکل پرسن برائے ایم۔ پی۔ اے ہشام انعام اللہ خان، ندیم سالار، عرفان خان سمیت سرائے گمبیلا اور تجوڑی کے مشران علاقہ موجود تھے۔
اس موقع پر لکی مروت عمائدین نے شرپسند عناصر کے خلاف پولیس کی۔موثر حکمت عملی اور قانونِ نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، زرعی مقاصد کو پورا کرنے کیلئے مروت کینال میں پانی کی فراہمی، بالعموم لوڈ شیڈنگ میں کمی اور تری خیل قوم کو گزشتہ پانچ سالوں سے منقطع بجلی کی بحالی، گورنمنٹ ہائی سکول تری خیل میں سولر پلانٹ کی تنصیب، تجوڑی گمبیلا، تجوڑی سلیمان خیل اور خیروخیل پکہ روڈ کی جلد تکمیل،ار ایچ سی تجوڑی میں ڈاکٹر و دیگر عملہ کی تعیناتی، اساتذہ کی بشمول دیہاتی علاقوں میں تعیناتی،حکومتی عملداری کیلئے پولیس اہلکاروں کی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش انا، علاقے میں قیام امن کی خاطر برگی میں پولیس سٹیشن کا قیام، ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی تعیناتی عملی میں لانے کے مطالبات شامل تھے۔
کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ نے اجلاس کو تمام غور طلب مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق عوامی تعاون سے زیر التوا اور نئے منصوبے پایہ تکمیل تک ضرور پہنچیں گے۔ انہوں نے تمام قابل مطالبات کو جلد عملی جامہ پہنانے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ اور مروت قومی مشران و عمائدین علاقہ کو حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔تاکہ علاقے میں ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے تاہم علاقے کی عوام حکومتی اداروں کے ساتھ قیام امن کیلئے بھر پور تعاون کرینگے۔ تاکہ لکی مروت کے مسائل و مشکلات حل ہو جائیں۔