November 16, 2026

*آذربائیجان کے صدر کی بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد*

IMG-20250515-WA0310

*آذربائیجان کے صدر کی بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد*

اسلام آباد:
آذربائیجان کے صدر نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو فون پر مبارک باد دی ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن ایک بار پھر جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو بھرپور دفاع بھی کرے گا۔

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آذربائیجان کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے، جو ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔