November 16, 2026

دل لرزتا ہے، قلم کانپتا ہے جب حرمین کے محافظ کہلانے والے آج ظلم کے سرپرستوں کے قدموں میں فرشِ استقبال بچھاتے ہیں۔ آلِ سعود، جن کی

IMG-20250515-WA0296

دل لرزتا ہے، قلم کانپتا ہے جب حرمین کے محافظ کہلانے والے آج ظلم کے سرپرستوں کے قدموں میں فرشِ استقبال بچھاتے ہیں۔ آلِ سعود، جن کی نسبت کبھی دین اور حرمتِ مقدسات سے جوڑی جاتی تھی، آج وہی ہاتھ معصوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے نظر آتے ہیں۔ غزہ کی زمین چیخ رہی ہے، وہاں کے بچے، مائیں، بزرگ اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی بے حسی پر ماتم کناں ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو قبلۂ اول کی آزادی کے دعوے دار تھے، اور آج اس کے قاتلوں سے مسکراہٹوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
یہ تصویر صرف ایک سیاسی ملاقات نہیں، بلکہ ایک پوری امت کی شکستہ غیرت کا نوحہ ہے۔ شاہی جبے، تلواریں، اور سونے کے تاج آج بے معنی ہو چکے ہیں جب قوموں کی لاشیں ان کے قدموں تلے روندی جا رہی ہوں۔ ان کی خاموشی، ان کا مصافحہ، اور ان کا پروٹوکول — سب کچھ فلسطین کی قبروں میں گونجتا دکھائی دیتا ہے.😓