110

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد میاں اطہر باری ایڈووکیٹ کی طرف سے بار روم میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا محفل میلاد پاک میں ہارون آباد کے معروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹر غلام

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد میاں اطہر باری ایڈووکیٹ کی طرف سے بار روم میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا محفل میلاد پاک میں ہارون آباد کے معروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین، معروف نعت خواں قاری مشتاق رسول نے بھی شرکت کی محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خرم سہیل محمود سول جج، فراز جاوید سول جج نے بھی شرکت کی اور فراز جاوید سول جج سمیت قاری مشتاق رسول نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی محفل میلاد پاک میں چوہدری پرویز اختر، میاں محمد اشرف جتالا سابق چیئرمین، محمد ارشد فاروق، ملک محمد عزیز جہانگیر، خواجہ اللہ رکھا سیاف، محمد رمضان کھوکھر، چوہدری عدیل احمد، ملک سہیل رمضان۔چوہدری عبد الخالق ملک شفقت حسین کھوکھر۔جاوید صادق گجر راؤ نعیم امجد راؤ فصاحت حسین ایڈووکیٹس سمیت کثیر تعداد میں وکلا اور اعظم غوری شیخ مشتاق ظفر گوارایہ فقیر حسین سمیت دیگر کلرکس نے بھی شرکت کی آخر میں ملکی سلامتی شہداء اسلام اور شہداء پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں