November 16, 2026

*پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو پھر محروم رکھنے کا خدشہ*

IMG-20250515-WA0227

*پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو پھر محروم رکھنے کا خدشہ*

حکومت 2 مہینے کے اندر تیسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو محروم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے، پٹرولیم مصنوعات پر 4.12 روپے فی لیٹر شرح سے اضافی اخراجات عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

یہ اقدام صارفین کو اگلے 15 روز کے لیے ممکنہ ریلیف سے محروم کر سکتا ہے جو آج (جمعرات) اگلے 2 ہفتوں کے لیے قیمتوں کے اعلان کی وجہ سے ملنا تھا۔

یہ تجویز پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو پیش کی ہے، 4.12 روپے فی یونٹ کے اضافے کا سالانہ اثر تقریباً 75 ارب روپے بنتا ہے جو آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز)، ریفائنریز اور ریٹیل ڈیلرز کو ان کی مانگوں کو پورا کرنے کے لیے ادا کرنا ہوگا۔