گوجرہ / مونگی بنگلہ – گٹر ملا پانی، بیماریوں کا طوفان!
گوجرہ / مونگی بنگلہ –
گٹر ملا پانی، بیماریوں کا طوفان!
چک نمبر 156 گ ب پدری کی 30 سال پرانی واٹر سپلائی لائن مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پینے کا پانی گندے نالے سے گزرتا ہے جس کی وجہ سے گاؤں میں ہیپاٹائٹس سی سمیت کئی بیماریوں نے پنجے گاڑ لیے ہیں!
اہلِ علاقہ سراپا احتجاج:
“ہم گٹر کا پانی پینے پر مجبور ہیں، بچوں کی صحت خراب ہو چکی ہے۔ کئی بار شکایت کی، لیکن کوئی نہیں سنتا۔”
واٹر سپلائی کی 8 کلومیٹر لمبی مین لائن جگہ جگہ سے لیک ہو رہی ہے، اور لائن کے اوپر سے گندے پانی کا نالا گزار دیا گیا ہے – جس سے سپلائی ہونے والا پانی مکمل طور پر آلودہ ہو چکا ہے۔
اہم انکشاف – پبلک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق:
پانی کی موجودہ لائن 30 سال پرانی ہے اور اپنی عمر پوری کر چکی ہے۔
نظام جگہ جگہ سے تباہ ہو چکا ہے، جس سے گندا پانی سپلائی ہو رہا ہے۔
نیا سسٹم بچھانے کے لیے فنڈز درکار ہیں۔
عوام کا مطالبہ:
“ہمیں صاف پانی چاہیے! حکومت فوری طور پر نئی PVC واٹر سپلائی لائن بچھائے تاکہ ہماری زندگیاں بچ سکیں!”
کیا حکام جاگیں گے؟ یا علاقہ مکین اسی طرح گندہ پانی پینے پر مجبور رہیں گے؟
آپ اس آواز کو شیئر کریں – شاید کوئی ہماری فریاد سن لے!
#گوجرہ #156GB #پانی_یا_زہر؟
#صاف_پانی_ہمارا_حق
#پدری_واٹرسپلائی
#پدری_گاؤں_کی_فریاد
#PublicHealth #CleanWaterCrisis
#WakeUpAuthorities