فیصل آباد۔خ ح شہزاد کی رپورٹ المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ایک روزہ فری آئی کیمپ المصطفے مرکز منصور آبآد میں لگایا گیا
فیصل آباد۔خ ح شہزاد کی رپورٹ
المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ایک روزہ فری آئی کیمپ المصطفے مرکز منصور آبآد میں لگایا گیا ۔جس میں ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کی میڈیکل ٹیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور منتخب سفید موتیا کے مریضوں کے آپرشن کیے گے۔اس موقع پر المصطفے فاؤنڈیشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں ابرار نے کیمپ کے انتظامات کیے تھے۔کیمپ کا خصوصی وزٹ چیرمین ڈاکٹر خالد حسین۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔انجمن غلامان اہلبیت منصور آباد کے صدر غلام محی الدین ہمایوں نے کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز مختلف مسائل کا شکار ھے۔ھر شخص کو چائے کہ اپنے حصے کا کام کرے۔ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے اپنے اپنے حصے کام کریں اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےیے ملکر کام کریں۔انہوں نے حالیہ جنگ میں پاک افواج کی شاندار فتح پر مبارکباد دی گی۔