خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) عزم میڈیا ہاؤس کے زیرِ انتظام “بُنیانُ المرصوص” آپریشن کی تاریخی کامیابی پر اظہارِ تشکر اور افواجِ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) عزم میڈیا ہاؤس کے زیرِ انتظام “بُنیانُ المرصوص” آپریشن کی تاریخی کامیابی پر اظہارِ تشکر اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک شاندار فتح ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، انجمن طلباءے اسلام، تاجروں ، مذہبی شخصیات’ ممبران امن کمیٹی اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کا آغاز عزم میڈیا ہاؤس کے دفتر سے ہوا اور یہ پرانا لاری اڈا، گلستان بابر روڈ سے گزرتی ہوئی کلمہ چوک خوشاب پر اختتام پذیر ہوئی۔ راستے بھر جگہ جگہ شہریوں نے ریلی کے شرکاء کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا اور وطنِ عزیز سے محبت کا ثبوت دیا۔ نمائندہ مذہبی ، سماجی اور صحافتی شخصیات نے ریلی کی قیادت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
شہر کی فضا “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔