خضدار:پیرعمر کے مقام پر سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں امان اللہ ولد غلارسول شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ٹراما سینٹر
خضدار:پیرعمر کے مقام پر سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں امان اللہ ولد غلارسول شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا، جہاں طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، امان اللہ ایک ٹیچر ہے جو خضدار سے وڈھ کی طرف جا رہے تھے، جنہیں مخالف سمت سے آنے والی ایک آلٹو کار نے ٹکر ماری۔ ٹراما سینٹر کے ذرائع نے بتایا کہ زخمی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا جا رہا ہے