November 16, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور پریس کلب کی ہاسپٹیلیٹی کمیٹی کے زیر اہتمام ” گرینیزکچن ” کی بانی سی ای او اور ای بزنس ٹرینر فوزیہ

IMG-20250512-WA0247

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور پریس کلب کی ہاسپٹیلیٹی کمیٹی کے زیر اہتمام ” گرینیزکچن ” کی بانی سی ای او اور ای بزنس ٹرینر فوزیہ بدر کے ساتھ نثار عثمانی آڈیٹوریم لاہور پریس کلب میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت جوائنٹ سیکرٹری وچیئرمین ہاسپٹیلٹی کمیٹی عمران شیخ نے کی ۔ نائب صدر صائمہ نواز ،سینئر صحافی سعدیہ صلاح الدین ، سعدیہ قریشی ، فرزانہ چودھری اور عطیہ زیدی تقریب کی مہمانان اعزاز تھیں۔ تقریب کی نقابت تمثیلہ چشتی نے کی۔ نشست میں شریک فوزیہ گوہر، لبنیٰ خان، رابعہ عظمت، نبیلہ اکبر، زاہدہ پروین، فوزیہ سلطانہ و دیگر خواتین موجود تھیں۔گرینیزکچن کی بانی فوزیہ بدر نے ایک عام گھریلو خاتون سے کامیاب بزنس ویمن بننے کے سفر کی روداد سناتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ عالمی وباء کووڈ 2019 کے دوران ان کے شوہر جو ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں اہم عہدے پر فائز تھے ، ڈاﺅن سائزنگ کا شکار ہوگئے، انھوں نے جس طرح اپنے بچپن اور جوانی میں اپنی والدہ ، نانی اور دادی کو گھریلو طور پر مصالحے اور جوس وغیرہ تیار کرتے ہوئے دیکھا، ان تجربات کو انھوں نے کووڈ میں اپنے شوہر کی بیروزگاری کے دوران استعمال سے اپنے کاروبار کو مستحکم کیا اور آج گرینیز کچن ایک برانڈ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ فوزیہ بدر نے کہا کہ خواتین اگر اپنی صلاحیتوں اور ہنر پر اعتماد کرتے ہوئے کوشش کریں تو کاروبار کے میدان میں بھی کامیاب ہوسکتی ہیں ۔ انھوں نے خواتین صحافیوں اور شرکاء تقریب کو اپنے کاروبار کے حوالے سے ہرطرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر سوال وجواب کا سیشن بھی ہوا ۔ چیئرمین ہاسپیٹلیٹی کمیٹی عمران شیخ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ لاہور پریس کلب کی خواتین ممبران فوزیہ بدر کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گی اور صحافت کے اس مشکل دور میں اپنے اور اپنی فیملیز کے لئے کامیاب بزنس وومن بنیں گی ۔ تقریب کے اختتام پر سی ای او گرینیز کچن فوزیہ بدر کو لاہور پریس کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے۔