November 16, 2026

جڑانوالہ///مردہ مرغیاں برآمد

20250512_113840

جڑانوالہ///مردہ مرغیاں برآمد

جڑانوالہ:لوڈر رکشہ میں رکھے ہوئے پلاسٹک کے ڈرموں سے کئی من مردہ مرغیاں برآمد۔

جڑانوالہ:لوڈر رکشہ کا ڈرائیور سیدوالا سے مردہ مرغیاں لیکر جڑانوالہ آ رہا تھا۔

جڑانوالہ:پکڑے جانیوالے رکشہ ڈرائیور کے ویڈیو بیان کے مطابق مبینہ طور پر رانا صابر چکن ڈیلر کے کہنے پر مردہ مرغیاں لیکر آیا۔

جڑانوالہ:پولیس نے 240 موڑ سٹاپ پر لوڈر رکشہ سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع دی۔

جڑانوالہ:اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک نے چیکنگ کے دوران لوڈر رکشہ سے مردہ مرغیاں برآمد کی۔

جڑانوالہ:محکمہ لائیو سٹاک نے مبینہ طور پر چکن ڈیلر سے ساز باز ہو کر رکشہ ڈرائیور کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے مبینہ طور باعزت طور پر چھوڑ دیا۔

جڑانوالہ:محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ ڈرائیور مردہ مرغیوں کیساتھ مرغیوں کی ویسٹ کو فیکٹری میں تلف کرنے کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔محککہ لائیو سٹاک کا موقف

جڑانوالہ:لوڈر رکشہ ڈرائیور کیخلاف کارروائی کی بجائے مبینہ طور پر باعزت طور پر چھوڑنے پر شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔