November 16, 2026

*🔴‏پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، مودی حکومت کو مزیدکسی مہم جوئی کا آغاز نہیں کرنا چاہیے: بھارتی رکن پارلیمنٹ*

IMG-20250512-WA0215

*🔴‏پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، مودی حکومت کو مزیدکسی مہم جوئی کا آغاز نہیں کرنا چاہیے: بھارتی رکن پارلیمنٹ*

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاک فوج کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔

بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ششی تھرور نے کہا کہ کچھ دوستوں سے سنا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزیدکسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبحال کرنے میں کچھ وقت لگے گا تاہم پاک بھارت جنگ بندی کی ستائش کرتا ہوں۔